ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ :  لاپتہ میگنیز معاملہ میں جناردھن ریڈی اور آنند سنگھ  کو ملی ضمانت 

انکولہ :  لاپتہ میگنیز معاملہ میں جناردھن ریڈی اور آنند سنگھ  کو ملی ضمانت 

Tue, 08 Mar 2022 13:08:30    S.O. News Service

انکولہ، 8؍مارچ (ایس او نیوز) بیلے کیری بندرگاہ پر سال 10- 2009 میں غیر قانونی طور پر جمع کردہ میگنیز لاپتہ ہونے کے معاملہ میں سی بی آئی کی جو جانچ چل رہی ہے اس میں ملزم بنائے گئے بی جے پی کے سابق وزیر جنناردھن ریڈی اور موجودہ وزیر آنند سنگھ نے انکولہ عدالت پہنچ کر ضمانت حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ سی بی آئی نے تحقیقات کے دوران اُس وقت کے بی جے پی اراکین اسمبلی آنند سنگھ ، جناردھن ریڈی سمیت کُل 11 افراد کے خلاف چینئی میں کیس درج کیا تھا ۔ مگر چونکہ میگنیز غائب کرنے کا معاملہ انکولہ میں پیش آیا تھا اس لئے آنند سنگھ اور جناردھن ریڈی نے انکولہ پہنچ کر مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کی ہے ۔ 


Share: